سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کیجئے

6 comments
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ملک میں اس وقت ایمرجنسی کی سی صورتحال ہے اور ملک اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب میں پھنسا ہوا ہے۔ اس سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں اور کئی اپنے پیاروں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھوڑ گئے ہیں اور تو اور بستیوں کی بستیاں ختم ہوگئی ہیں۔ اس وقت سیلاب متاثرین سخت مصیبت میں مبتلا ہیں۔ ایک طرف تو ان کو اپنے گھر بار اور اپنے گائوں کے اُجڑ جانے کا دُکھ ہے تو دوسری جانب وہ اپنے پیاروں کے بچھڑ جانے کی وجہ سے نوحہ کناں ہیں۔

اس مصیبت کی گھڑی میں ہمارے متاثرین بھائی اور بہنیں خاموش سوالیہ نظروں سے ہماری جانب آس اور یاس کی ملی جلی کیفیت سے دیکھ رہے ہیں ۔ میں اس مصیبت کی گھڑی میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ خدارا آگے بڑھیں اور جہاں تک ممکن ہو سکے سیلاب سے متاثر اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں اور انہیں ایک بار پھر سے اپنے قدموں پہ کھڑا ہونے میں ان کا ساتھ دیں۔

اب یہ مدد آپ جسمانی طور پہ بھی کرسکتے ہیں اور مالی طور پہ بھی  ان شاء اللہ ، میرا سوہنا اللہ آپ کو ان  دونوں کا اجر دے گا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مختلف ادارے اس وقت سرگرمِ عمل ہیں جن میں پاک فوج اور اس کے علاوہ کئی پرائیویٹ تنظیمیں شامل ہیں۔ آپ ان کے ساتھ شامل ہوکر مدد کرسکتے ہیں یا اپنی طرف سے فنڈز عطیات چاہے وہ پیسوں کی شکل میں ہوں یا گھریلو استعمال کے سامان کی صورت میں ان کے پاس جمع کرواسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جس میں‌آپ اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ خدارا سوچئے مت ، جتنا بن سکے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے پیاروں کی مدد کریں تاکہ بروزِ قیامت آپ اللہ پاک کے حضور سرخرو ہو سکیں۔

 قطع نظر اس کے کہ آپ کا تعلق کس سیاسی گروہ سے ہے یا وزیر اعظم اور وزیر اعلی آپ کی پارٹی کا نہیں ہے ۔ آپ لوگ اللہ کی رضا کو مدنظر رکھتے ہوئے امداد کریں۔

جزاک اللہ

6 comments:

  • 9 September 2014 at 15:10

    جزاک اللہ خیرا۔ بہت عمدہ کاوش ہے آپ کی طرف سے اللہ عزوجل قبول و منظور فرمائے۔ اور پہلی بلاگ پوسٹ لکھنے پہ میری جانب سے مبارکباد قبول فرمائیں۔

  • 9 September 2014 at 15:13
  • 10 September 2014 at 00:07

    بلاگنگ میں خوش آمدید۔
    امید ہے یہ آپ کی پہلی اور آخری بلاگ پوسٹ نہیں ھوگی۔
    خوش رھیں۔

  • 10 September 2014 at 03:49

    محترم چ پ بلاگ پہ تشریف لانے کا بے حد شکریہ اور ان شاء اللہ میں کوشش کروں گی کہ ریگولر بلاگ لکھوں

  • 10 September 2014 at 06:18

    جزاک اللہ خیر ۔ آپ نے ابتداء ہی ایک نیک کام سے کی ہے ۔ اللہ بڑا کار ساز ہے ۔ بندے اللہ کو بھول جاتے ہیں لیکن اللہ بندوں کو نہیں بھولتا ۔
    اب آپ کے بلاگ کے متعلق ۔ کسی طرح وقت نکال کر زیادہ نہیں تو ہفتہ میں ایک تحریر لکھتی رہیئے ۔ ماشاء اللہ آپ کا لکھنے کا انداز اور سلیقہ درست ہے اسلئے دقت نہیں ہونی چاہیئے ۔ ایک بات یاد رکھیئے کہ جو بھی لکھیئے مناسب مطالعہ کے بعد لکھیئے
    اُردو اگر آپ نے محمد بلال محمود صاحب کی بنائی ہوئی انسٹال نہیں کی تو وہ کر لیجئے کیونکہ باقیوں سے بہتر اور انگلش کی بورڈ کے ساتھ اس میں لکھا بھی آسان ہے
    اللہ مزید بہتری کی توفیق دے

  • 10 September 2014 at 22:12

    افتخار اجمل بھوپال صاحب حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔ ان شاء اللہ میں ضرور لکھتی رہوں گی۔ اور میں نے بلال بھائی کا اردو والا سافٹ وئیر انسٹال کیا ہوا ہے۔
    میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ ہم لوگ اللہ کو بھول گئے ہیں جس وجہ سے ہم پہ یہ بلائیں نازل ہوتی ہیں۔

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔